0
Thursday 17 May 2012 22:37

دفتر خارجہ نے صدر کی نیٹو کانفرنس میں شرکت اور ملاقاتوں کا شیڈول جاری کر دیا

دفتر خارجہ نے صدر کی نیٹو کانفرنس میں شرکت اور ملاقاتوں کا شیڈول جاری کر دیا
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے مسئلے پر نیٹو سربراہی کانفرنس بیس اور اکیس مئی کو شکاگو میں ہو رہی ہے۔ کانفرنس میں افغانستان میں قیام امن، غیر ملکی افواج کے انخلاء، خطے کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر بات ہو گی۔ کانفرنس کی صدارت امریکی صدر براک اوباما کریں گے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرے فوگ راسموسن نے صدر آصف زرداری کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

کابینہ کی دفاعی کمیٹی اور وفاقی کابینہ نے صدر کے شکاگو کانفرنس میں شرکت کے فیصلے کی توثیق کی تھی۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے صدر شکاگو کانفرنس میں خطاب کریں گے اس دوران وہ مختلف ملکوں کے سربراہان سے ملاقات بھی کریں گے۔ صدر زرداری اپنے خطاب میں افغانستان میں قیام امن اور انسداد دہشت گردی مہم میں پاکستان کے کردار پر اسلام آباد کا نقطہ نظر بیان کریں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی صدر کے ہمراہ جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 162878
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش