0
Thursday 29 Mar 2012 13:41

پاک امریکہ تعلقات پر جو پارلیمنٹ طے کرے گی وہی ہو گا، دفترخارجہ

پاک امریکہ تعلقات پر جو پارلیمنٹ طے کرے گی وہی ہو گا، دفترخارجہ
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفترخارجہ عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے پارلیمانی سفارشات کی منظوری کا انتظار ہے۔ امید ہے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ان سفارشات کی منظوری کا کام جلد مکمل ہو گا، ترجمان کے مطابق پاکستان دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف ہے اور اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی خود مختاری کے معاملہ میں سنجیدہ ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ پاک امریکہ اعلٰی سطح کے رابطے جاری رہنا انتہائی اہم ہیں۔
 
عبدالباسط نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پر روس کی مالی امداد خارج از امکان نہیں، اس حوالے سے پاکستان کا تکنیکی وفد اگلے ماہ کے شروع میں ماسکو کا دورہ کر رہا ہے، انہوں نے بتایا کہ جنرل کیانی کی جنرل میٹس اور جنرل ایلن سے ملاقاتوں کی تفصیل ان کے پاس نہیں، ان ملاقاتوں کے حوالے سے آئی ایس پی آر پہلے ہی بیان جاری کر چکا ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت چلتے ہوئے دریاء پر بجلی کے منصوبے بنا سکتا ہے۔ پاک بھارت مذاکرات کے دوسرے دور کے اختتام پر جولائی میں بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کی تجویز ہے۔
خبر کا کوڈ : 148980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش