0
Wednesday 23 May 2012 01:36

آئی ایس او کا 40واں یوم تاسیس، پشاور میں تقریب کا انعقاد

آئی ایس او کا 40واں یوم تاسیس، پشاور میں تقریب کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ 22 مئی 1972ء کو سوئے منزل روانہ ہونے والے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارواں کے 40ویں یوم تاسیس کے موقع پر  آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیرِ اہتمام جامع مسجد امامیہ حیات آباد پشاور میں ایک پرونق تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں امامیہ طلباء،سابقین آئی ایس او اور عمائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ مسجد کے امام جمعہ علامہ نذیر حسین نے کہا کہ پیغامِ محمد وآل محمد ص کو گھر گھر پہنچانا اور ایک فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لئے احیائے دین اسلام کی جدوجہد کرنا ہی الٰہی تنظیم کا مقصد ہوتا ہے، نوجوان تنظیم میں رہ کر رضائے الٰہی کے حصول کے لئے کوشاں رہیں۔
 
اس موقع پر آئی ایس او پشاور ڈویژن کے صدر ثاقب بنگش نے کہا کہ مکتب اہل بیت ع سے تعلق رکھنے والے چند نوجوانوں نے ملتِ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو ایک مرکزی پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا عزم کیا اور اس عزم اور بے چینی نے ان نوجوانوں کو چین سے نہ بیٹھنے دیا۔ لہٰذ ا اسی بے چینی، ملت کے درد اور کاوشوں کے نتیجے میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا وجود عمل میں آیا۔ اختتام پر یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور مقابلہ جات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 164420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش