0
Wednesday 23 May 2012 09:52

سندھ کے کئی شہروں میں مکمل شٹرڈائون

سندھ کے کئی شہروں میں مکمل شٹرڈائون
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے مختلف شہروں ميں کاروبار زندگی پوری طرح شروع نہيں ہو سکا ہے۔ کراچی ميں ريلی پر فائرنگ اور جئے سندھ متحدہ محاذ کے رہنما مظفر بھٹو کے قتل کے خلاف قوم پرست جماعتوں نے آج سندھ بھر ميں ہڑتال کی اپيل کی ہے۔  عوامی تحريک، جسقم اور ديگر قوم پرست جماعتوں کی اپيل پر ميرپور خاص،نوابشاہ اور جامشورو سميت سندھ کے مختلف علاقوں ميں اب تک بازار نہيں کھلے ہيں جبکہ ٹريفک بھی معمول سے کم ہے۔ سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے آج ہونے والے پرچے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

ایاز پلیجو نے کراچی کے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی احتجاج میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں۔ مسلم لیگ ن سندھ کے صدر غوث علی شاہ نے بھی کراچی میں ریلی پر فائرنگ کے خلاف ہڑتال کی حمایت کر دی ہے۔ غوث علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کی تقسیم کا مطلب پاکستان کی تقسیم ہوگا۔ 

خيرپور ميں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے پوليس اور رينجرز تعينات ہیں۔ آج صبح نيشنل ہائی وے پر نامعلوم افراد نے ايک ٹرک کو آگ لگا دی۔ گذشتہ رات بھی نوابشاہ ميں قومی شاہراہ پر علی آباد کے قريب نامعلوم افراد نے ايک ٹريلر کو آگ لگا دی تھی، جس سے ٹريلر کا ڈرائيور اصغر بھی جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گيا تھا۔ سکھر ميں پرانا بس اسٹينڈ کے قریب کھڑی ايک مسافر بس کو بھی نامعلوم افراد نے آگ لگا دی تاہم واقعے ميں کوئی جانی نقصان نہيں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 164534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش