0
Thursday 31 May 2012 02:29

سکردو شہر کا واحد پارک سہولیات کے فقدان کے باعث اپنی کشش کھو گیا

سکردو شہر کا واحد پارک سہولیات کے فقدان کے باعث اپنی کشش کھو گیا
اسلام ٹائمز۔ سکردو شہر کا واحد پارک سہولیات کے فقدان کے باعث اپنی کشش کھو گیا۔ سٹی پارک سکردو کا واحد پبلک پارک ہے جو کہ تفریحی مقصد کیلئے بنایا گیا ہے۔ لیکن اس پارک کی کنٹین اور ڈش روم بند پڑے ہیں جبکہ پارک کی دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے پارک میں صفائی کا بھی فقدان ہے۔ اس واحد تفریحی مقام کی اس حالت پر مقامی افراد نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تفریحی مقام کی حالت زار غیر تسلی بخش ہے اور چونکہ پارک میں ملکی و غیر ملکی سیاح بھی آتے ہیں اس لئے پارک میں نہ صرف صفائی کا نظام بہتر ہونا چاہئیے بلکہ دیگر لوازمات کو بھی مکمل ہونا چاہئیے لیکن بجائے مزید بہتری لانے کے پارک میں ابتری کی صورت حال ہے جو کہ قابل افسوس ہے۔ لوگوں نے میڈیا کے توسط سے متعلقہ حکام کو پارک پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 166875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش