0
Sunday 3 Jun 2012 04:19

بلتستان میں امریکی مداخلت روکی جائے، مولانا حافظ حسین نوری

بلتستان میں امریکی مداخلت روکی جائے، مولانا حافظ حسین نوری
اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی ادارے اور حکومت خاموشی تماشائی کا کردار ادا کرنے کے بجائے علاقے میں امریکی مداخلت روکے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل اور شوریٰ عالی کے رکن علامہ حافظ حسین نوری نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں امریکی مداخلت اشتعال انگیز ہے۔ امریکہ جو شیطانی عزائم رکھتا ہے جہاں بھی گیا ہے تباہی کا باعث بنا ہے۔ وزارت داخلہ کے این او سی کے بغیر امریکی اہلکاروں کا علاقے کا دورہ کرنا پاکستان کے خلاف سازش ہے۔ گلگت بلتستان کے وزرا کے امریکی اہلکاروں سے مطالبات شرمناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کے غیور اور باشعور عوام پاکستان کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ جو منصوبہ یہاں چلا رہا ہے وہ بھی یو این کے ریزولیشن کے خلاف ہے۔ کسی بھی ملک کی تنظیموں کو جی بی میں کام کرنے کے لیے وفاقی سے نہیں یو این کی طرف سے بھی اجازت درکار ہوتی ہے لیکن بغیر کسی این او سی کے منصوبوں پر کام کرنا گویا جی بی کو افغانستان بنانے کی سازش ہے۔
خبر کا کوڈ : 167747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش