0
Monday 4 Jun 2012 16:07

سپريم کورٹ نے رحمان ملک کی سينٹ کی رکنيت معطل کردی

سپريم کورٹ نے رحمان ملک کی سينٹ کی رکنيت معطل کردی
اسلام ٹائمز۔ سپريم کورٹ ميں رحمان ملک کی دہری شہریت کيس ميں رحمان ملک کی سينٹ کی رکنيت معطل کردی ہے۔ سپريم کورٹ کے تين رکنی بینچ نے رحمان ملک کو اپنے عبوری حکم ميں رکنيت سے معطل کرنے کا فيصلہ سنايا۔ آج سپريم کورٹ نے اس کيس کی سماعت کے بعد اپنے عبوری حکم ميں لکھا کہ ہے آرٹيکل 63 کے تحت رحمان ملک اليکشن لڑنے کے اہل نہيں تھے، اسی لئے بادی النظر ميں رحمان ملک سينيٹ کا اليکشن لڑنے کے اہل نہيں تھے، فيصلے ميں لکھا گيا ہے کہ رحمان ملک سے شہريت واپس کرنے کا فارم طلب کيا گيا، ليکن يہ دستاويز عدالت کو پيش نہيں کی گئی۔

رحمان ملک کی شہريت چھوڑنے سے متعلق غير واضح دستاويز ديئے گئے، پہلے مارچ 2008 کی تاريخ دی گئی، پھر کہا گيا کہ اپريل 2008 ہے، رحمان ملک کے دونوں خطوط سے واضح ہے کہ ديا گيا ڈکلريشن موجود نہيں، بادی النظر ميں رحمان ملک اس وقت برطانوی شہری تھے جب سينيٹ کيليے کاغذات نامزدگی ديئے، عدالت نے کيس کی سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔
خبر کا کوڈ : 168073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش