0
Sunday 10 Jun 2012 22:16

بیرونی اور اندرونی عناصر بلوچستان میں امریکی مداخلت کا راستہ ہموار کر رہے ہیں، جمعیت علماء اسلام

بیرونی اور اندرونی عناصر بلوچستان میں امریکی مداخلت  کا راستہ ہموار کر رہے ہیں، جمعیت علماء اسلام
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کے امیر سینیٹر حافظ حمد اللہ، حاجی عبدالصادق اور دیگر کی قیادت میں جامعہ اسلامیہ مفتاح العلوم کے باہر بم دھماکے کے خلاف  سائنس کالج سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی منان چوک پر جلسے میں تبدیل ہوگئی۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرسینیٹر حافظ حمداللہ ، حافظ حسین احمد، عبدالصادق نورزئی، مولانا خدائے دوست، مولانا عبدالمالک سیاپاد، مولانا خورشید، مولانا محمد ہاشم خیشگی سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بعض بیرونی اور اندرونی عناصر بلوچستان میں امریکی مداخلت اور جارحیت کے لئے مذہبی اور لسانی فرقہ واریت کو فروغ دے رہے ہیں۔

بلوچستان میں آزادی کی لہر اور مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی ہماری اپنی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ خفیہ ادارے دفاع پاکستان کونسل کو جمعیت علماء اسلام کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کو محفوظ کئے بغیر پاکستان میں امن بحال نہیں ہوسکتا۔ ملک کو ہمیشہ آمرانہ اور اپنے آپ کو روشن خیال کہنے والی قوتوں نے نقصان پہنچایا اور دولخت کیاہے۔ فرقہ واریت کا بیج بھی آمروں کا بویا ہوا ہے۔ مدرسہ ایک مولوی پر حملہ تمام مدارس اور مدارس پرحملہ تصور ہوگا۔ انسانی جانوں سے کھیلنے والے درندہ صفت عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ جن کو انسان کہنا انسانیت کی توہین ہے۔ فوج اور خفیہ ادارے ملک کے حکمران نہیں چوکیدار ہیں۔

وہ حکمرانی کے بجائے سرحدوں کا تحفظ کریں۔ امریکہ نے جہاں بھی مداخلت کی وہاں امن کوتباہ کردیااور الزام دینی قوتوں پر لگایا۔ حالانکہ اس وقت دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد، امریکہ اور نیٹو ممالک ہیں۔ نائن الیون کے بعد امریکہ اور نیٹو ممالک نے اسلام اورامت مسلمہ کی خلاف فیصلہ کن کاروائی کرنے کی سازش شروع کی اورنام نہاد دہشت گردی کےخلاف جنگ کانام دیا۔ جو آج تک جاری ہے۔

دینی مدرسے پر بم دھماکے اور طلباء کی شہادت دراصل اجرتی قاتلوں اورظالموں کا کارنامہ ہے۔ جس کو بے نقاب کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔اس وقت پوری دنیا اور خاص طور پاکستان میں دینی قوتوں کو ٹارگٹ بنا یاجارہاہے۔ امریکہ کے اشار ے پربلیک واٹر کی نگرانی میں اجرتی قوتوں کے ہاتھوں کوئی بھی نسل وقوم اور طبقہ محفوظ نہیں ہے۔ بلکہ بعض بیرونی سازشی عناصر کی خفیہ گڑجوڑ سے عوام کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہاہے۔ سوال یہ ہے کہ معصوم لوگوں نے کونسا جرم کیاہے جن کو تسلسل کے ساتھ سزادی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 169735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش