0
Wednesday 13 Jun 2012 00:27

سيد قرار علی کا قتل، شہداء کا لہو رائيگاں نہيں جانے ديا جائے گا، الطاف حسين

سيد قرار علی کا قتل، شہداء کا لہو رائيگاں نہيں جانے ديا جائے گا، الطاف حسين
اسلام ٹائمز۔ سابق حق پرست رکن صوبائی اسمبلی اور ايم کيو ايم کے رہنماء سيد شاکر علی کے بھائی سيد قرار علی کو بھتہ نہ دينے پر فائرنگ کرکے قتل کرنے اور دوسرے بھائی سيد ذاکر علی کو شديد زخمی کرنے کے خلاف کراچی ميں تاجروں کی جانب سے بدھ کو ہڑتال کرنے کے فيصلے کی ايم کيو ايم نے حمايت کا اعلان کر ديا ہے، اس سلسلے ميں ايم کيو ايم کے ترجمان نے تاجروں کو تحفظ دينے کا بھی مطالبہ کيا اور کہا کہ تاجروں کے قتل ميں ملوث بھتہ خور دہشتگردوں کو فورا گرفتار کيا جائے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسين نے جرائم پيشہ بھتہ خور دہشتگردوں کی فائرنگ سے ايم کيو ايم اليکشن سيل کے رکن اور سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی سيد شاکر علی کے بھائی قرار علی کی شہادت اور سيد ذاکر علی کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کيا ہے۔ ايک تعزيتی بيان ميں الطاف حسين نے قرار علی شہيد کے سوگوار لواحقين سے دلی تعزيت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پيشہ عناصر آئين و قانون کی گرفت سے ہرگز محفوظ نہيں رہ سکتے اور ان درندہ صفت دہشت گردوں کے ہاتھوں بيدردی سے شہيد کئے جانے والے ايم کيو ايم کے کارکنوں، ہمدردوں اور عوام کا لہو ہرگز رائيگاں نہيں جانے ديا جائے گا اور انسانيت سے عاری، بےحس افراد اپنے عبرتناک انجام سے ضرور دوچار ہونگے۔ 

انہوں نے شہيد کے سوگوار لواحقين کو صبر کی تلقين کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی ميں مجھ سميت ايم کيو ايم کے تمام کارکنان آپ کے غم ميں برابر کے شريک ہيں۔ الطا ف حسين نے دعا کی کہ اللہ تعالی قرار علی شہيد کو جنت الفردوس ميں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجميل عطا کرے اور زخمی سيد ذاکر علی کو جلد و مکمل صحت يابی عطا فرمائے۔ دريں اثناء ايم کيو ايم کی رابطہ کميٹی نے ليبرڈويژن يونٹ نيشنل بنک پاکستان (حيدر آباد ) کے کارکن ڈاکٹر عامر خان کے والد عبد الغفور خان، لانڈھی سيکٹر يونٹ 93-Aايلڈر زونگ کے کارکن محمد احمد پٹيل کی زوجہ سروری بيگم، ٹنڈوالہ يار ون يونٹ 1-C کے رکن محمد دانش قائمخانی کے والد عبدالرشيد قائمخانی اور ايم کيو ايم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کميٹی گوليمار سيکٹر کے جوائنٹ سيکٹر انچارج خالد بلوچ کے بھائی زبير احمد بلوچ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کيا ہے۔ ايک تعزيتی بيان ميں رابطہ کميٹی نے مرحومين کے تمام سوگوار لواحقين سے دلی تعزيت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومين کو جنت الفردوس ميں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جميل عطا کرے۔
خبر کا کوڈ : 170702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش