0
Thursday 14 Jun 2012 10:56

افغانستان کا مستقبل، کابل میں وزارتی کانفرنس جاری

افغانستان کا مستقبل، کابل میں وزارتی کانفرنس جاری
اسلام ٹائمز۔ اتحادی فوج کے انخلاء کے بعد افغانستان کے مستقبل کے موضوع پر وزارتی کانفرنس کابل ميں جاری ہے۔ ايک روزہ کانفرنس ميں 29 ممالک کو مدعو کيا گيا ہے جن ميں پاکستان، چين، بھارت، ايران، روس، سعودی عرب اور ترکی بھی شامل ہيں۔ کانفرنس کو Heart of Asia Ministerial Conference کا نام ديا گيا ہے جس ميں نيٹو، يورپی يونين اور اقوام متحدہ کے نمائندے بھی شرکت کر رہے ہيں۔ کانفرنس ميں دہشت گردی کے خلاف جنگ، منشيات کی اسمگلنگ، قدرتی آفات سے نمٹنے اور خطے کے ممالک کے درميان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے سميت مختلف معاملات پر غور کيا جا رہا ہے۔ غير ملکی نيوز ايجنسی کے مطابق توقع ہے کہ افغانستان پاکستان ميں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کا معاملہ بھی کانفرنس ميں اٹھائے گا۔
خبر کا کوڈ : 171126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش