0
Friday 15 Jun 2012 12:33

بھارت کی تعریف اور پاکستان پر تنقید تباہی کا پیش خیمہ، اوباما انتظامیہ پاک امریکا تعلقات خراب کر رہی ہے، جان مکین

بھارت کی تعریف اور پاکستان پر تنقید تباہی کا پیش خیمہ، اوباما انتظامیہ پاک امریکا تعلقات خراب کر رہی ہے، جان مکین
اسلام ٹائمز۔ امریکی سینیٹر جان مکین نے اوباما انتظامیہ پر تنقید کرتے کہا کہ اوباما انتظامیہ پاکستانیوں کو اپنا مخالف بنا رہی ہے۔ بھارت کی تعریف اور پاکستان پر تنقید تباہی کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سینیٹر جان مکین کا کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ پاک امریکا تعلقات خراب کر رہی ہے۔ بھارت کے افغانستان بارے کردار کی تعریف اور پاکستان پر تنقید، تباہی کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے۔ پاکستان کو غیر ضروری طور پر ناراض کرنا مناسب نہیں ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے متعلق بیان دیتے ہوئے بہت احتیاط سے کام لیتے ہیں کیونکہ پاکستان ان گروپس کی حمایت بھی کرتا ہے جو امریکیوں کو قتل کرتے ہیں۔ اگرچہ پاکستان اکثر ہمارے مفادات کیخلاف کام کرتا ہے، لیکن اسکا یہ مطب نہیں کہ ہم ان سے تعلقات ختم کر دیں۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات خراب ہونے پر حالات بگڑ سکتے ہیں اور پھر ہمیں بڑے چیلنج کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ وہ نیوکلئیر طاقت ہے۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق امریکی سینیٹر اور سابقہ صدارتی امیدوار جان مکین نے ایک انٹرویو میں اوباما حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے ہے کہ ڈیموکریٹس پاکستان کے سامنے امریکہ کا چہرہ مسخ کر رہے ہیں۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں جان مکین کا کہنا تھا کہ امریکہ کی حکومت بھارت کو افغانستان کے معاملات میں اہمیت دیتے ہوئے پاکستان کے حقیقی کردار سے منہ موڑ رہی ہے، جو کسی طور بھی دونوں ممالک کے تعلقات کے لئے بہتر بات نہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکہ کا یہ رویہ پاکستان سے تعلقات میں تباہ کن ہوگا، جس سے ہر صورت بچنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام کے سامنے پاکستان کا چہرہ مسخ کریں گے تو اس کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں۔

انہوں نے وزیر دفاع لیون پینیٹا کے اس بیان پر شدید تنقید کی جس میں لیون پینیٹا نے کہا تھا کہ اب امریکہ کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ انہوں نے بھارت کو اہمیت دینے کے عمل کو امریکہ کی غلط حکمت عملی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک جوہری ملک ہے اور اس کی حیثیت کو کم کرنا کسی طور امریکی مفادات میں نہیں۔
خبر کا کوڈ : 171423
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش