0
Thursday 7 Jun 2012 19:14

پاکستان حقانی نیٹ ورک کیخلاف فوری کارروائی کرے، امریکہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، پنیٹا

پاکستان حقانی نیٹ ورک کیخلاف فوری کارروائی کرے، امریکہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، پنیٹا
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ واشنگٹن کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔ پاکستان حقانی نیٹ ورک کی محفوظ پناہ گاہوں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔ کابل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیون پنیٹا نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک کے ٹھکانے پاکستان میں موجود ہیں۔ افغانستان میں حملوں کی منصوبہ بندی پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ہوتی ہے اور وہاں سے دہشتگرد سرحد پار جا کر حملے کرتے ہیں۔ ان ٹھکانوں کی موجودگی میں افغانستان میں امن ممکن نہیں۔ پاکستان پر کئی مرتبہ واضح کیا ہے کہ اس کو حقانی نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا ہوگا۔ امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے ٹھکانے ختم کرنے کے لئے پاکستان پر سفارتی دباؤ ڈالا جائے گا۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ پاکستان کے بارے میں امریکا کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔ کابل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیون پینیٹا نے کہا کہ پاکستان میں موجود دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی وجہ سے افغانستان میں امن قائم ہونا مشکل ہے۔ ان پناہ گاہوں کے خاتمے کے لئے پاکستان پر سفارتی دباوٴ ڈالیں گے۔ دہشتگردوں کا آخری حد تک پیچھا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات کی نوعیت پیچیدہ ہے، تاہم امریکا کے لئے پاکستان سے تعلق اہم ہے۔ لیون پینیٹا کا کہنا تھا کہ مزاحمت کار منظم انداز میں اتحادی فوجیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، تاہم مجموعی طور پر تشدد کے واقعات میں کمی آئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 169101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش