0
Friday 15 Jun 2012 22:39

اورکزئی میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری، 9 ہلاک

اورکزئی میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری، 9 ہلاک
اسلام ٹائمز۔ اورکزئی ایجنسی کی تحصیل کے شورش ذدہ علاقے مامونزئی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری کے باعث 9 دہشتگرد ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز کی پیش قدمی بھی جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اورکزئی ایجنسی کی اپر تحصیل کے ہیڈ کوارٹر علجو سے 68 کلومیٹر مغرب کی جانب شورش ذدہ اور طالبان کے زیر قبضہ علاقے مامونزئی میں ادوخیل اور بوٹا خیل کے مقامات پر جیٹ طیاروں نے بمباری کی۔ جیٹ طیاروں کی بمباری سے 9 دہشتگرد ہلاک، چار زخمی اور ان کے تین محفوظ ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔ زخمیوں دہشتگردوں کو میر قلم خیل کے ایک نجی اسپتال میں داخل کردیا گیا جبکہ دوسری جانب سکیورٹی فورسز کی مامونزئی کے علاقے کی جانب دو اطراف علجو اور ڈوگر کرم ایجنسی سے پیش قدمی جاری ہے۔
 
سکیورٹی فورسز کو کئی مقامات پر بغیر کسی مزاحمت کے کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں جبکہ فورسز کی پیش قدمی کی وجہ سے مامونزئی کے علاقوں سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ محمد رفیق مومند نے نئے آنے والے متاثرین کیلئے رجسٹریشن اور امدادی کارروائیوں کیلئے ایک اہم اجلاس پیر کو طلب کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 171551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش