1
0
Saturday 16 Jun 2012 22:27

سعودی عرب، ولی عہد شہزادہ نائف بن عبدالعزیز انتقال کرگئے

سعودی عرب، ولی عہد شہزادہ نائف بن عبدالعزیز انتقال کرگئے
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر داخلہ شہزادہ نائف بن عبدالعزیز انتقال کرگئے ہیں۔ تدفین کل بعد نماز مغرب ہوگی۔ شاہی خاندان کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ نائف کا انتقال جینیوا میں ہوا۔ نماز جنازہ کل بعد نماز مغرب کعبة اللہ میں ادا کی جائیگی اور تدفین مکہ مکرمہ میں ہی ہوگی۔ شہزادہ نائف گذشتہ ماہ طبی معائنے کی خاطر سوئزرلینڈ منتقل ہوئے تھے۔ وہ امریکی اسپتال میں بھی زیر علاج رہے ہیں۔ شہزادہ نائف بن عبدالعزیز انیس سو تینتیس میں پیدا ہوئے۔ انیس سو باون سے تریپن تک ریاض کے نائب گورنر رہے۔ انیس سو ستر میں شاہ فیصل نے انہیں نائب وزیر داخلہ کے عہدے پر مقرر کیا۔
 
دوہزار گیارہ میں شہزادہ سلطان کے انتقال کے بعد شاہ عبداللہ نے ستائیس اکتوبر دو ہزار گیارہ کو نائب وزیراعظم اور سعودی عرب کا ولی عہد مقرر کر دیا تھا۔ وہ انیس سو پچہتر سے وزیر داخلہ کے عہدے پر بھی فائر تھے۔ انہوں نے سخت سکیورٹی اقدامات سے سعودی عرب میں القاعدہ کی سرگرمیوں کو کچل دیا تھا۔ انتہائی سخت گیر شہزادہ نایف شاہ عبداللہ کی اصلاحات کے حامی نہیں تھے۔ شہزادہ نائف کے انتقال کے بعد شاہ عبداللہ کو نیا ولی عہد نامزد کرنا ہوگا اور چھہتر سالہ وزیر دفاع شہزادہ سلمان کو نئے ولی عہد کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ شہزادہ سلمان کو نومبر دو ہزار گیارہ میں وزیر دفاع بنایا گیا تھا۔ وہ پانچ دہائیوں تک ریاض کے گورنر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 171854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Ye Al-Qaida k sab se baray haami thay...Yeman k masaail mai en he ka bara haath tha, aur Iran k khilaf mumkina jang k leye Saudi Army ko be esi ne alert krwaya.
ہماری پیشکش