0
Friday 28 Oct 2011 13:26

شاہ عبداللہ نے شہزادہ نائف بن عبدالعزیز سعودی عرب کا ولی عہد مقرر کر دیا

شاہ عبداللہ نے شہزادہ نائف بن عبدالعزیز سعودی عرب کا ولی عہد مقرر کر دیا
ریاض:اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے مملکت کے وزیر داخلہ اور نائب وزیر اعظم شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کو ولی عہد سعودی عرب متعین کر دیا ہے، اس بات کا اعلان دیوان شاہی سے جاری ایک اعلامیہ میں کیا گیا۔ شہزادہ نائف بن عبدالعزیز حال ہی میں انتقال کرنے والے ولی عہد شہزادہ سلطان بن عبد العزیز کے بعد ولی عہد بنائے گئے ہیں۔ سعودی عرب کے نئے ولی عہد نائف بن عبدالعزیز آل سعود 1933ء میں پیدا ہوئے، وہ سعودی شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے بھائی اور شاہی خاندان کے بااثر شہزادوں میں سے ایک ہیں۔ شہزادہ نائف 1953ء میں ریاض کے گورنر بنے، شاہ فیصل نے 1970ء میں شہزادہ نائف کو نائب وزیر داخلہ مقرر کیا، 1974ء میں انہیں وزیر داخلہ بنا دیا گیا، جبکہ مارچ 2009ء میں شہزادہ نائف نے نائب وزیراعظم کی ذمہ داریاں بھی سنبھال لی تھیں، شہزادہ نائف شاہ عبداللہ اور شہزادہ سلطان کی غیر موجودگی میں کئی بار کابینہ کے اجلاسوں کی صدارت بھی کر چکے ہیں، اس کے علاوہ شہزادہ نائف سعودی کمیٹی برائے القدس انتفادہ کے سپروائزر جنرل بھی ہیں۔ وہ سپریم کونسل برائے اطلاعات اور حج کے سربراہ بھی ہیں۔
دیگر ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ نائف بن عبدالعزیز نئے ولی عہد مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ اٹھتر سال کے شہزادہ نائف وزیر داخلہ کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ سعودی میڈیا کے مطابق فرماں روا شاہ عبداللہ نے ان کے تقرر کا اعلان کیا۔ شہزادہ نائف سعودی عرب میں شدت پسندوں کے خلاف سخت اقدامات کے حامی ہیں اور ان کی ہدایت پر مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن بھی کیا گیا۔ وہ خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی کے حق میں ہیں۔ جو ان کی بیک وقت لبرل اور قدامت پسند شخصیت کی عکاس ہے۔ سعودی کونسل نے سلطان بن عبدالعزیز کی وفات کے بعد شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کو نیا ولی عہد مقرر کیا۔
خبر کا کوڈ : 109901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش