0
Tuesday 19 Jun 2012 22:22

پیپلزپارٹی نے نئے وزیر اعظم کے ناموں پر غور شروع کر دیا

پیپلزپارٹی نے نئے وزیر اعظم کے ناموں پر غور شروع کر دیا
اسلام ٹائمز۔ یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے بعد حکمران جماعت نے نئے وزیر اعظم کیلئے مختلف ناموں پر غور شروع کر دیا ہے، وزرات عظمٰی کیلئے مضبوط امیدواروں میں سابق وزیر دفاع اور وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار بھی شامل ہیں، انہوں نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز 1990 میں پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے کیا۔ احمد مختار 1993 سے 1996 تک بے نظیر بھٹو شہید کی کابینہ میں وزیر تجارت بھی رہے، 2008ء کے عام انتخابات میں انہوں نے گجرات سے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کو شکست دی۔

وزارت عظمٰی کیلئے پیپلز پارٹی کے رہنماء سید خورشید شاہ کا نام بھی زیر غور ہے، سندھ سے تعلق رکھنے والے سید خورشید شاہ نے 1978 میں ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی، 2008 کے عام انتخابات میں سکھر سے پانچویں مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، پیپلزپارٹی کے مختلف ادوار میں وہ وزیر تعلیم، وزیر محنت و افرادی قوت، وزیر مذہبی امور اور صوبائی وزیر برائے تعلیم، خزانہ، اطلاعات و ٹرانسپورٹ بھی رہے۔ پیپلزپارٹی کے موجودہ دور میں خورشید شاہ نے بطور چیف وہپ قومی اسمبلی میں فعال کردار ادا کیا اور وہ حکومتی اتحادیوں کے درمیان موثر مصالحت کار کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔

وزارت عظمٰی کے مضبوط ترین امیدوار مخدوم شہاب الدین کا تعلق جنوبی پنجاب کے ضلع رحیمیار خان سے ہے، وہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے دور میں وزیر خزانہ بھی رہے ہیں۔ موجودہ حکومت میں مخدوم شہاب الدین کے پاس پہلے صحت اور پھر وزارت ٹیکسٹائل کے قلمدان رہے۔ پیپلزپارٹی کو اتحادیوں کی مدد اور عددی اکثریت کے باعث نئے وزیر اعظم کے انتخاب میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔ پارٹی اور اتحادیوں جماعتوں کی طرف نئے وزیراعظم کیلئے صدر زرداری کو اختیار دے دگیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 172682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش