0
Thursday 21 Jun 2012 14:24

قرآن و سنت کانفرنس، ایم ڈبلیو ایم کوٹلہ جام کی تیاریاں شروع

قرآن و سنت کانفرنس، ایم ڈبلیو ایم کوٹلہ جام کی تیاریاں شروع
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوٹلہ جام نے قرآن و اہل بیت ع کانفرنس بھکر کی کامیابی کے بعد اب قرآن و سنت کانفرنس کی بھر پور تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اس سلسلہ میں گائوں گائوں قریہ قریہ آگاہی مہم جاری ہے۔ آگاہی مہم کے لئے مختلف علاقوں میں مجالس عزاء کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کوٹلہ جام کی پوری ٹیم اپنی کوششیں کر رہی ہے، مجلس وحدت مسلمین کوٹلہ جام یونٹ کے سیکرٹری جنرل مزمل عباس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارا پیغام وحدت ہے، ہم تمام مسلمانوں میں وحدت چاہتے ہیں جب تک ہم وحدت کے پلیٹ فارم پر کام نہیں کریں گے اس وقت تک ملک میں نہ تو امن قائم ہو سکتا ہے اور نہ ہی ملک کو گمراہی سے نکالا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے پیارے وطن عزیز پاکستان کو کئی مشکلات درپیش ہیں۔ جن میں دہشت گردی، لوڈشیڈنگ، گمراہی، بدامنی اور اقتصادی مشکلات سر فہرست ہیں۔ ملک کا ہر فرد بے چین ہے کہ پاکستان کا مستقبل کیا ہوگا؟ اور سب سے بڑی جو پریشانی ہے وہ لاشعوری ہے۔ ہمارے ملک کو ذلت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے جس کا شعور ہماری ملت کو نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ملت اس وقت بیدار ہوچکی ہے۔ وہ اپنا راستہ پہچان چکی ہے یہ قوم جان چکی ہے کہ پاکستان کی عزت اور بقاء وحدت میں ہے ہمیں یک جان ہوکر اس کو اب نئے سرے سے تعمیر کرنا ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمیں ملکر ملک کی بقاء کیلئے کام کرنا ہوگا۔ انشاء اللہ ہم اپنے ملک کے وسائل کو بروے کار لا کر خود کفیل بنائیں گے۔ ایسا ملک بنائیں گے جس کا خواب اقبال نے دیکھا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک کو اس کڑی مشکل سے آزاد کرانا ہو گا۔ انشاء اللہ قرآن و سنت کانفرنس میں نوجوانوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ جو بزرگ جو کچھ عرصہ قبل مایوسی کی حالت میں زندگی گزار رہے رہے تھے وہ نوجوانوں سے زیادہ پر جوش ہیں۔ وہ نوجوانوں کے ساتھ مل کر قرآن و سنت کانفرنس کی آگاہی مہم میں ڈور ٹو ڈور دستک دے کر لوگوں کو بیدار کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 173118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش