0
Sunday 24 Jun 2012 00:40

نو منتخب پاکستانی وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، فاروق عبداللہ

نو منتخب پاکستانی وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، فاروق عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور وزیراعلیٰ عمر عبد اللہ نے نو منتخب پاکستانی وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں ہند پاک باہمی مسائل سمیت مسئلہ کشمیر کے حل کی امید ظاہر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی، انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم ہندوستان کے ساتھ جاری بات چیت کے سلسلے کو مزید مستحکم بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ برصغیر کے کروڑوں عوام توقع کر رہے ہیں کہ راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں دونوں ہمسایہ ممالک مسئلہ کشمیر سمیت تمام دیگر باہمی مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہونگے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ برصغیر کے پائیدار امن خصوصاً ریاست کشمیر میں مکمل امن و امان کی بحالی کیلئے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا نہایت ضروری ہے۔
 
اُنہوں نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے ہندوستان اور پاکستان کی دوستی کے پنپنے کیلئے جو رول ادا کیا وہ قابل تعریف ہے، اس ضمن میں وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے راجہ پرویز اشرف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کی قیادت میں ہند پاک باہمی مسائل سمیت مسئلہ کشمیر کے حل کی توقع ہے۔ دریں اثناء نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری شیخ نذیر احمدنے راجہ پرویز اشرف کو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل پر خصوصی توجہ مرکوز کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 173614
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش