0
Sunday 24 Jun 2012 00:25

کراچی، علماء کے قتل کيخلاف ابوالحسن اصفہانی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ

کراچی، علماء کے قتل کيخلاف ابوالحسن اصفہانی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ کراچی ميں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر فائرنگ کے واقعے ميں 2 علمائے کرام کے قتل کے خلاف احتجاج کيا گيا، مظاہرين نے دہرے قتل ميں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کيا۔ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے موٹر سائيکل پرجانے والے 2 علماء مولانا جميل قاسم اور مولانا انوار انجم کو قتل کر ديا تھا، جس کے پيش نظر آج ابوالحسن اصفہانی روڈ اور اس سے متصل علاقوں ميں دکانيں جزوی طور پر بند رہيں، امن و امان کی صورتحال کے پيش نظر پوليس کی اضافی نفری کو تعينات کيا گيا تھا، نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد آمنہ کے باہر احتجاجي مظاہرہ کيا گيا، احتجاج ميں شريک علمائے کرام نے مطالبہ کيا کہ دہرے قتل ميں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، مقتولين کی ميتيں تدفين کيلئے آزاد کشمير روانہ کر ديں گئیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 173644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش