0
Tuesday 26 Jun 2012 10:23

کراچی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری، سرکاری افسر جاں بحق

کراچی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری، سرکاری افسر جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کراچی ميں فائرنگ سے کے ای ايس سی کا اعلی افسر جاں بحق ہو گيا۔ پوليس کے مطابق نارتھ ناظم آباد ميں سيفی کالج کے قريب نامعلوم موٹر سائيکل سوار ملزمان نے ايک کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتيجے ميں کے ای ايس سی کے ڈپٹی جنرل مينجر سيد عمران جعفری جاں بحق ہو گئے۔ پوليس کے مطابق انہيں گھر سے دفتر جاتے ہوئے دہشت گردی کا نشانہ بنايا گيا۔ عمران جعفری نارتھ ناظم آباد ميں کے ای ايس سی کے آپريشنل کام سرانجام ديتے تھے۔

اس سے پہلے مسلح دہشتگردوں نے شیعہ ڈاکٹر محمد علی کو کراچی کے علاقے کھارادر میں نشانہ بنایا۔ دہشتگردوں نے 60 سالہ شیعہ ڈاکٹر محمد علی ولد قدرت کو اُن کے کلینک پیپلز ڈسپنسری چاکیواڑہ کھارادر کے باہر فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق دہشتگردوں نے شہید کے سر پر ایک گولی ماری جس سے وہ موقعے پر ہی شہید ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والے 60 سالہ شیعہ ڈاکٹر محمد علی ولد قدرت کراچی کی معروف ماتمی انجمن شباب المومنین کے رکن تھے۔

قبل ازيں سرجانی ٹاون سيکٹر فائيو ڈی ميں نامعلوم ملزمان نے ٹائر پنکچر لگانے والے نصير کو اغواء کرنے کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کر ديا، اس کی تشدد زدہ لاش آج صبح ويران مقام سے ملی۔ لياری کے علاقے بہار کالونی سے دو روز قبل اغواء کئے گئے شيراز بلوچ کو نامعلوم ملزمان نے تشدد کے بعد مردہ جان کر گل محمد لائن ميں پھينک ديا، پوليس کے مطابق زخموں سے چور اس نوجوان کو تشويش ناک حالت ميں سول اسپتال ميں داخل کرا ديا گيا ہے۔ سہراب گوٹھ اور پاک کالونی ميں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 174311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش