0
Tuesday 26 Jun 2012 19:38

سربجیت سنگھ کی رہائی کے احکامات جاری، وزارت قانون نے سمری پر دستخط کردئیے

سربجیت سنگھ کی رہائی کے احکامات جاری، وزارت قانون نے سمری پر دستخط کردئیے
اسلام ٹائمز۔ ترجمان ایوان صدر نے بھارتی قیدی کی رہائی کی سمری کی منظوری کی تصدیق کردی ہے۔ ترجمان کے مطابق، وزارت قانون نے سربجیت سنگھ کی رہائی کے لیے سمری وزارت داخلہ کو بھجوا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزارت قانون کی وزارت داخلہ کو بھيجی گئي سمری ميں کہا گيا ہے کہ سربجيت سنگھ کو فوری طور پر رہا کيا جائے۔ سربجيت سنگھ کو 1990 ميں لاہور اور ملتان ميں بم دھماکو ں ميں ملوث ہونے پر گرفتار کيا گيا تھا، ان دھماکوں ميں 14 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

سربجیت سنگ کو 1991 میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مختلف گواہوں کے بیانات کی روشنی میں سزائے موت سنائی تھی جبکہ سربجیت سنگھ نے خود بھی اس کا اعتراف کیا تھا کہ وہ من جیت سنگھ ہے اور ”را“ کیلئے کام کرتا ہے تاہم بعد میں وہ اپنے اعترافی بیان سے منحرف ہو گیا تھا۔









خبر کا کوڈ : 174535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش