0
Saturday 26 Dec 2009 11:10

کربلائے معلٰی میں دہشتگردانہ حملے اور بم دھماکے،درجنوں افراد جاں بحق و زخمی

کربلائے معلٰی میں دہشتگردانہ حملے اور بم دھماکے،درجنوں افراد جاں بحق و زخمی
 بغداد:عراق کے مقدس شہر کربلائے معلٰی اور کرکوک میں دہشتگردانہ حملوں میں درجنوں افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔روئٹر کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات کربلائے معلٰی میں ہونے والے بم دھماکے میں چار عام شہری مارے گئے ہیں ۔مسلح دہشتگردوں نے جنوب مغربی کرکوک میں بجلی بورڈ کے ایک اہلکار کو گولی مار کر قتل کر دیا۔اس سے قبل شہر حلہ میں جمعرات کے دن ہونے والے بم دھماکوں میں چونتیس افراد شہید اور ساٹھ زخمی ہوئے ہيں ۔ادھر اطلاعات ہیں کہ صدر سٹی ميں مجلس عزا کے دوران دہشتگردانہ بم دھماکے میں پانچ افراد شہید ہوئے ہيں۔آزاد ذرائع کے مطابق کالعدم بعث پارٹی کے عناصر عراق کے سیاسی عمل میں خلل ڈالنے اور اقتدار میں اپنی واپسی کے لئے سعودی عرب اور اردن کی مدد سے بم دھماکے اور دہشتگردانہ کاروائياں کرتے ہیں۔
عراق،متعدد بم دھماکوں میں 26 افراد جاں بحق، 100سے زائد زخمی ہو گئے
بغداد:عراق میں متعدد
بم دھماکوں میں 26 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق پہلا بم دھماکہ وسطی عراقی قصبے حلہ میں ہوا جو کہ صوبہ بابل کے دارالخلافہ ہے،دوسرا بم دھماکہ پندرہ منٹ بعد اس وقت ہوا جب پولیس اور سیکورٹی جائے وقوعہ پر پہنچی۔ بموں کا نشانہ شیعہ زائرین تھے جو کربلا جانے کیلئے حلہ کے ایک بس اسٹیشن پر جمع تھے۔ واقعہ میں 13 افراد جان بحق اور 74 زخمی ہوئے۔
 دریں اثناء دارالحکومت بغداد کے صدر سٹی میں ایک بم دھماکہ ہوا جہاں ایک جنازہ میں شریک افراد کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق 9 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوئے ہیں۔ بغداد کے جنوب میں کربلا جانے والے 4 زائرین بھی جاں بحق ہوئے جو ایک بس میں سوار تھے ،ان کی بس بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ پولیس کے مطابق کرسمس اور عاشورہ کے موقع پر سیکورٹی سخت کر دی گئی تھی لیکن دہشت گرد اپنی کارروائیوں میں کامیاب ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 17503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش