0
Friday 29 Jun 2012 00:09

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ذمہ داران غیر ذمہ داری کا ثبوت نہ دیں، مہدی شاہ

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ذمہ داران غیر ذمہ داری کا ثبوت نہ دیں، مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رواں بجٹ میں سکردو KIU کیمپس کیلئے ایک کروڑ اڑسٹھ لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں، جو جولائی میں ریلیز کئے جائیں گے۔ میڈیا سیل سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ سکردو کیمپس کو لے کر چند نام نہاد لیڈر اخبارات میں غیر ذمہ دارانہ بیانات دے کر اپنی سیاسی دکان چمکانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے نام نہاد لیڈروں کو چاہئے کہ اپنی معلومات درست کرنے کے بعد میڈیا میں بیانات دیں۔ 

جاری بیان میں اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے کہ بعض KIU کے ذمہ داران کی طرف سے انتہائی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اخباروں میں KIU سکردو کیمپس سے متعلق حکومتی اقدامات کے بارے میں بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ بیانات شائع کئے گئے۔ انہیں چاہئے کہ کسی بھی ادارے کو مالی معاونت فراہم کرنے کیلئے ایک طریقہ کار وضع ہوتا ہے، جس کے تحت کسی بھی ادارے کو مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ امید ہے کہ آئندہ تمام افراد KIU سکردو کیمپس سے متعلق بیانات دیتے ہوئے ذمہ داری کا ثبوت دینگے۔
خبر کا کوڈ : 175119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش