0
Friday 6 Jul 2012 20:31

نیٹو سپلائی کی بحالی کیخلاف پشاور میں تحریک انصاف کا احتجاج

نیٹو سپلائی کی بحالی کیخلاف پشاور میں تحریک انصاف کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف تحریک انصاف کے زیر اہتمام پشاور میں احتجاج کیا گیا، پریس کلب کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرہ میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور انصاف یوتھ ونگ کے کارکنوں نے شرکت کی، اور حکومت اور امریکہ کے خلاف بھرپور نعرہ بازی کی گئی، احتجاجی مظاہرہ کی قیادت انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا کے صدر اخونزادہ حسین احمد کر رہے تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے شیر شاہ سوری روڈ کو بلاک کیا اور ٹائر جلاکر حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے پلے کادڑز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔
خبر کا کوڈ : 177033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش