0
Saturday 7 Jul 2012 11:55

پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ میں آواز بلند کرے، عبدالمجید ملک

پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ میں آواز بلند کرے، عبدالمجید ملک
اسلام ٹائمز۔ صدر جموں کشمیر لبریشن لیگ عبدالمجید ملک نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے بے مقصد مذاکرات نے جموں و کشمیر کے عوام کی تحریک آزادی کے لیے جاری قربانی کو مزید کئی سالوں پر ٹال دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا شروع سے یہ موقف ہے کہ ہندوستان شملہ معاہدہ کی آڑ میں جموں کشمیر کی تحریک آزادی کو پس پشت ڈالنے کی مشق میں مصروف ہے پاکستان کی حکومت کو بہت پہلے سے ہندوستان کے اس رویہ اور نیت سے آگاہ ہونا چاہیے تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایسا نہ ہو سکا۔ 

عبدالمجید ملک نے کہا کہ ایک طرف مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے پرامن مذاکرات کی سالوں پر محیط مشق جاری ہے اور دوسری طرف جموں کشمیر میں ہندوستان کی فوج کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوانوں کی قبریں دریافت ہو رہی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ جموں کشمیر کی گلی گوچوں سے نوجوان غائب ہو رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دو طرفہ مذاکرات کا یہ کھیل تماشا ختم ہونا چاہیے اور اس کا واحد طریقہ یہ ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کے لیے آواز اٹھائے اور ایک طے شدہ اصول کے تحت حق خود ارادیت کے تحت مسئلہ کشمیر حل کروائے۔ انھوں نے کہا کہ یہ امر مسلمہ ہے کہ ریاست جموں کشمیر ایک آزاد حیثیت کا حامل ہے جو نہ ہندوستان اور نہ پاکستان کا حصہ ہے اور اس کی یہ حیثیت اقوام متحدہ میں تسلیم شدہ ہے لہذا اس لیے یہ ضروری ہے کہ ریاست جموں کشمیر کی مسلمہ حیثیت کو اقوام متحدہ میں فلسطین کی طرح ایک مبصر کی حیثیت دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 177150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش