0
Wednesday 4 Jul 2012 23:01

مقبوضہ کشمیر، سول گاڑی پر بھارتی فورسز کی اندھا دھند فائرنگ قابل مذمت ہے، لبریشن فرنٹ

مقبوضہ کشمیر، سول گاڑی پر بھارتی فورسز کی اندھا دھند فائرنگ قابل مذمت ہے، لبریشن فرنٹ
اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے ضلع کپوارہ میں ایک سول گاڑی پر بھارتی فورسز کی اندھا دھند فائرنگ اور اس کے نتیجے میں ایک معصوم بچے بلال احمد کے زخمی ہونے کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے سرکاری دہشت گردی کی ایک اور بدترین مثال سے تعبیر کیا ہے، بھارتی فورسز کی اس جابرانہ کارروائی کے خلاف آج زچلڈارہ، راجوار اور ہندوارہ کے کئی علاقوں میں پرامن عوامی احتجاج کیا گیا، اس موقع پر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے قائدین ظہور احمد بٹ اور محمد رفیق وار نے احتجاجی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک بار پھر قابض افواج نے ہمارے نونہالوں کے لہو کے ساتھ ہولی کھیلی ہے اور اپنی بندوقوں کے نہ بند ہونے والے دہانوں کو ہمارے معصوموں کی جانب موڑ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس مذموم سرکاری دہشت گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، قائدین نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے حوصلے بلند رکھتے ہوئے ہر موڑ پر تحریک آزادی کا ساتھ دیتے رہیں۔
خبر کا کوڈ : 176707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش