0
Wednesday 11 Jul 2012 22:46

سرگودھا، سفاک دہشتگردوں نے دو اہل تشیع بھائیوں کو ذبح کر دیا

سرگودھا، سفاک دہشتگردوں نے دو اہل تشیع بھائیوں کو ذبح کر دیا
اسلام ٹائمز۔ سرگودھا میں دو اہل تشیع بھائیوں کو سفاک دہشتگردوں نے ذبح کر دیا، ذرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے گائوں لالو علی میں فرقہ پرست دہشتگردوں نے دو بھائیوں احمد یار اور قاسم علی کو بے دردی سے ذبح کرکے شہید کر دیا، مقامی افراد کے مطابق شہید ہونیوالے بھائیوں نے گزشتہ ہفتے اپنے گھر میں مجلس عزاء کا اہتمام کیا تھا، جس کو کالعدم تنظیم کے غنڈہ گردوں نے رکوانے کی کوشش کی، اور دونوں بھائیوں کو مسلسل ہراساں کیا گیا، تاہم رات گئے دہشگردوں نے دونوں بھائیوں کو موقع پا کر شہید کر دیا، ذرائع کے مطابق دنوں شہید بھائیوں کی ہزاروں افراد کی موجودگی میں تدفین کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ دونوں شہید بھائی کچھ عرصہ قبل ہی مکتب اہل بیت (ع) سے منسلک ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 178379
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش