0
Thursday 12 Jul 2012 20:24

مذہبی و سیاسی قیادت تفرقات کو بھلا کر تحریک آزادی کشمیر کی پشتی بانی کریں، سید صلاح الدین

مذہبی و سیاسی قیادت تفرقات کو بھلا کر تحریک آزادی کشمیر کی پشتی بانی کریں، سید صلاح الدین
اسلام ٹائمز۔ امیر حزب المجاہدین و متحدہ جہاد کونسل کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین نے ایوان قائد اسلام آباد میں منعقدہ یوم شہدائے کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تحریک 13 جولائی 1931ء کے شہداء کا تسلسل ہے۔ ان قربانیوں کا مقصد بھارتی مظالم کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر حق خود ارادیت کا حصول ہے۔ جموں کشمیر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ ان کو حق خود ارادیت دیا جائے۔

سید صلاح الدین کا کہنا تھا کہ غاصب بھارت کی چوہدراہٹ اور ہٹ ڈھرمی کو توڑنے کے لئے ہماری تحریک میدان عمل میں اتری ہے اور یہ جدوجہد آزادی بھارتی فوج کے انخلاء تک جاری رہے گی۔ مسئلہ کشمیر کا کوئی ناپائیدار حل قابل قبول نہیں ہو گا۔ بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دے کر آلو پیاز کی تجارت اور تقسیم کشمیر کا فارمولا قابل قبول نہیں ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تحریک کے ساتھ پاکستان کی بقاء وابستہ ہے۔ مذہبی و سیاسی قیادت من حیث القوم تفرقات کو بھلا کر تحریک آزادی کشمیر کی پشتی بانی کریں۔

تقریب میں امیر جماعت اسلامی سید منور حسن، جماعۃ دعوۃ کے رہنما حافظ عبدالرحمان مکی، کشمیر کے سابق وزراء اعظم سردار عتیق اور راجہ فاروق حیدر، جنرل (ر) حمید گل، عبداللہ گل اور دیگر نے شرکت کی۔ عبدالرحمان مکی کا کہنا تھا کہ ہم ہر صورت مسلم مقبوضہ علاقے آزاد کرائیں گے  اور بھارت کے ٹکڑے کر کے جلد دہلی کو دلہن بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 178660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش