0
Monday 16 Jul 2012 11:14

مصر میں امریکی وزیر خارجہ کی گاڑی پر بوتلوں اور ٹماٹروں سے حملہ

مصر میں امریکی وزیر خارجہ کی گاڑی پر بوتلوں اور ٹماٹروں سے حملہ
اسلام ٹائمز۔ مصر کے شہر سکندریہ میں امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن پر ٹماٹروں اور جوتوں کی بارش کر دی گئی، شہری ہیلری کلنٹن کے شوہر بل کلنٹن کی محبوبہ مونیکا کے نام کے نعرے لگا کر ہیلری کلنٹن کو تنگ کرتے رہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن مصر کے ساحلی شہر سکندریہ میں امریکی قونصلیٹ کا افتتاح کرنے پہنچیں تو مصری شہریوں نے جوتوں اور ٹماٹروں سے ان کا ’’استقبال‘‘ کیا۔ امریکی وزیر خارجہ کی گاڑی ٹماٹروں کی وجہ سے سرخ رنگ میں تبدیل ہو گئی۔ ایک مصری سیکورٹی اہلکار کا کہنا تھا کہ مشتعل شہری ’’مونیکا‘‘ ، ’’مونیکا‘‘ اور ’’ارحل کلنٹن‘‘ (کلنٹن نکل جاؤ) جیسے نعرے لگا رہے تھے، کلنٹن کے قافلے کی طرف ٹماٹر، جوتے اور پانی کی بوتلیں بھی پھینکی گئیں۔

1993ء میں بجٹ کٹوتیوں کی وجہ سے مصر میں امریکی قونصلیٹ بند کر دیا گیا تھا، تاہم مصر کے اہم بندرگاہی شہر میں اُسے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ مصری شہریوں کا کہنا ہے کہ امریکہ کا قونصلیٹ کھلنے سے مصر میں امریکی سازشیں شروع ہو جائیں گی اور امریکی سی آئی اے کے ایجنٹ نئی قائم ہونے والی حکومت کے خلاف سازشیں کریں گے۔ مصری شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم امریکہ کو نئے مصر میں پر پرزے نہیں نکالنے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 179469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش