0
Sunday 22 Jul 2012 23:56

صرف منتخب نمائندے ہی ریاستی امور چلائیں گے، حکومت آئین کے مطابق کام کر رہی ہے، راجہ پرویز اشرف

صرف منتخب نمائندے ہی ریاستی امور چلائیں گے، حکومت آئین کے مطابق کام کر رہی ہے، راجہ پرویز اشرف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور آئین کے مطابق ملک کو چلا رہے ہیں۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے وزیراعظم ہاوٴس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور آئین کے مطابق ملک کو چلا رہی ہے، جس میں پارلیمنٹ، ایگزیکٹیو اور عدلیہ کا کردار واضح طور پر بیان کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہ صرف عدلیہ کی آزادی بلکہ ایک آزاد عدالتی نظام پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔ وزیر قانون نے وزیراعظم کے ساتھ قانونی معاملات اور عدالتوں میں زیر التواء مقدمات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آئین میں واضح ہے کہ صرف منتخب نمائندے ہی ریاستی امور چلائیں گے، حکومت آئین کے مطابق کام کر رہی ہے، انسداد دہشتگردی کے قانون میں کئی سقم ہیں، جس کا فائدہ دہشتگرد اٹھا رہے ہیں۔ وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے ملاقات میں عدالتی کارروائی، فاٹا میں مقامی حکومت کے نظام اور دہشتگردی کے نئے قانون کے مسودے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آئین میں انتظامیہ، عدلیہ اور مقننہ کا کردار واضح ہے۔ آئین کے مطابق صرف منتخب نمائندے ہی ریاستی امور چلائیں گے اور حکومت آئین کے مطابق ہی چلائی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا وہ آزاد عدلیہ اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 181243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش