0
Sunday 22 Jul 2012 23:57

ایساف پاک افغان سرحدی علاقے میں بڑی تعداد میں موجود ہے، جان ایلن

ایساف پاک افغان سرحدی علاقے میں بڑی تعداد میں موجود ہے، جان ایلن
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں تعینات ایساف فوج کے کمانڈر جنرل جان ایلن نے کہا ہےکہ پاکستان شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی کرے تو افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والے شدت پسندوں کو روکا جائے گا۔ افغانستان میں ایساف کمانڈر جنرل جان ایلن نے ایک انٹرویو میں کہا، اگر پاکستان شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی کرے تو ایساف افغانستان سے پاکستانی علاقوں میں ہونے والی دراندازی روکنے کی کوشش کرے گی۔

شمالی وزیرستان سے ملحقہ افغان علاقے میں اتحادی فوج کی تعداد سے متعلق جنرل جان ایلن کا کہنا تھا کہ ایساف پاک افغان سرحدی علاقے میں بڑی تعداد میں موجود ہے۔ جنرل جان ایلن نے بتایا کہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ہونے والی ملاقاتوں میں پاک افغان سرحد کے دونوں جانب دوطرفہ آمدورفت پر بات ہوئی ہے۔ جنرل ایلن نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ سلالہ واقعہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔
خبر کا کوڈ : 181244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش