0
Thursday 26 Jul 2012 23:40

پاکستانی حکام اب نئی سوچ لیکر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، بھارتی وزیر خارجہ

پاکستانی حکام اب  نئی سوچ لیکر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، بھارتی وزیر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سے دوستی اب ناگزیر ہو چکی ہے، انہوں نے اپنی پاکستانی ہم منصب حنا ربانی کھر کو نہایت صاف گو قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ پاکستانی حکام اب ایک نئی سوچ لے کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، سرینگر میں پاسپورٹ آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر ایک نہایت کربناک دور سے گزرا ہے اور یہاں تعمیر و ترقی کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے عوام بھی دوستانہ تعلقات کی بحالی چاہتے ہیں۔
 
ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی دوستی عالمی حالات کا تقاضا ہے اور ان تقاضوں کے تحت جو فیصلے لئے جاتے ہیں ان پر اپوزیشن کو قائل کرنا ایک مشکل کام ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی حساس امور پر مفاہمت کے بعد دوستی ناگزیر ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 182450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش