0
Monday 11 Jan 2010 10:45

ایران کے صدر کی صدر زرداری سے ٹیلی فون پر گفتگو،فرقہ واریت کی ہر کوشش کو مل کر ناکام بنانے پر اتفاق

ایران کے صدر کی صدر زرداری سے ٹیلی فون پر گفتگو،فرقہ واریت کی ہر کوشش کو مل کر ناکام بنانے پر اتفاق
کراچی:ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران مل کر مستقبل میں دہشت گردی کے چیلنج کا مقابلہ کریں گے۔ ترجمان ایوان صدر کےمطابق احمدی نژاد نے صدر زرداری سے بات چیت کے دوران سانحہ عاشورہ اور لکی مروت دھماکوں میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران ہر مشکل کے باوجود قریبی دوست ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ یہ دوستی مزید پائیدار ہو گی اور باہمی معاشی،اقتصادی اور دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہوتا رہے گا۔صدر زرداری نے کہا کہ ایران خطے کا اہم ملک ہے۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ فرقہ واریت کی ہر کوشش کو دونوں ملک مل کر ناکام بنائیں گے۔


خبر کا کوڈ : 18344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش