0
Wednesday 1 Aug 2012 23:42

نوجوان کی پراسرار ہلاکت کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں احتجاج

نوجوان کی پراسرار ہلاکت کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں احتجاج
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے قصبہ شوپیان میں نوجوان کی ہلاکت کیخلاف پُرتشدد احتجاجی مظاہرے ہوئے جبکہ بعض مشتعل نوجوانوں اور پولیس کے درمیان کئی مقامات پر تصادم بھی ہوا، جسکے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے، 22 سالہ محمد عاقب بٹ کے لواحقین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے شدید تشدد کے نتیجے میں اُسکی موت واقع ہوئی ہے، مقبوضہ کشمیر کے شہر وگام میں اُس وقت کشیدگی پھیل گئی اور لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے شروع کئے جب آج شوپیان میں قائم سی آر پی ایف کے ایک کیمپ کے باہر ایک نوجوان ڈرائیور کی موت واقعہ ہوئی۔
 
جب 22 سالہ نوجوان محمد عاقب بٹ ولد محمد یوسف بٹ کی میت کو آبائی گاوں بالپورہ پہنچایا گیا تو وہاں کہرام مچ گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر آکر احتجاج کرنے لگی، اسی دوران مشتعل نوجوان گاڑیوں میں سوار ہوکر قصبہ شوپیاں میں نمودار ہوئے اور انہوں نے دکانداروں اور ٹرانسپورٹروں کو ہڑتال کرنے کو کہا، نوجوان کی پُراسرار موت کے نتیجے میں قصبہ شوپیان اور اس کے ملحقہ علاقوں میں آناً فاناً بازار، تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہوگئے جبکہ سڑکوں سے ٹریفک بھی غائب رہی، مشتعل نوجوانوں نے شوپیاں قصبہ اور بلپورہ کے علاوہ دیگر کئی مقامات پر بھارتی افواج پر پتھراو بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 183951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش