0
Friday 3 Aug 2012 16:54

بھارتی فلموں کی پاکستانی سینماؤں میں نمائش بند کی جائے، راغب نعیمی

بھارتی فلموں کی پاکستانی سینماؤں میں نمائش بند کی جائے، راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ مولانا راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر بنا تھا جس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فلموں کو پاکستانی سینماؤں میں دکھانا بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا بھارتی فلمیں سینماؤں میں دکھانے کی اجازت پرویز مشرف نے دی تھی، ہمارا مطالبہ ہے کہ موجودہ حکومت بھارتی فلموں پر پابندی عائد کرے کیونکہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ کھیلوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت دوہرے معیار کا مظاہرہ کر رہا ہے دوسری طرف بھارت نے پاکستان کے خلاف سفارتی مہم شروع کی ہوئی ہے تاکہ پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کے لیے دہشت گرد قرار دیا جا سکے، اس لیے پاکستانی حکومت بھارتی فلمیں سینماؤں دکھانا بند کرے کیونکہ پاکستانی عوام اب زیادہ دیر میٹھا زہر نہیں لے سکتی۔ اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ موجودہ حکومت سینماؤں میں بھارتی فلموں پر پابند ی عائد کرے۔
خبر کا کوڈ : 184562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش