0
Friday 3 Aug 2012 23:56

بجلی و پانی کی عدم دستیابی حکومتی نا اہلیت کا واضح ثبوت ہے، میر واعظ

بجلی و پانی کی عدم دستیابی حکومتی نا اہلیت کا واضح ثبوت ہے، میر واعظ
اسلام ٹائمز۔ میرواعظ عمر فاروق نے بجلی اور پانی کی عدم دستیابی کو حکومت کی نااہلیت سے قرار دیتے ہوئے تاجروں سے قیمتیں اعتدال پر رکھنے کی پُرزور اپیل کی ہے، انہوں نے کہ سرشام بازاروں کے بند اور ٹریفک غائب ہونے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ماہ رمضان المبارک کی خوشیوں سے مستفید ہونے کی بجائے گھروں میں مقید ہوکر رہ جاتے ہیں، حکومت کے بلند و بانگ دعوﺅں کے برعکس لوگوں کو جائز مطالبات کی پاداش میں تشدد سے دبایا جاتا ہے۔ جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی ضروریات پوری کرنا عوام پر احسان نہیں بلکہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ ان مقدس ایام میں جس طرح بانڈی پورہ سے لے کر شوپیاں تک معصوموں کا خون بہایا گیا وہ سرکار کی عوام دشمنی، غیر انسانی، غیر اخلاقی اور غیر اسلامی رویوں کی عکاس ہے۔
خبر کا کوڈ : 184609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش