0
Tuesday 12 Jan 2010 18:20

اجنبی قوتیں خطے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے درپے ہیں: بشار اسد

اجنبی قوتیں خطے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے درپے ہیں: بشار اسد
شام کے صدر بشار اسد نے مشرق وسطی کے خطے میں بیگانہ قوتوں کی طرف سے اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی خاطر سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کا مقابلہ کرنے کیلئے مناسب راہ حل تلاش کرنے پر زور دیا۔ وہ گذشتہ روز ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متقی سے ملاقات کر رہے تھے۔ انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کو خطے کا طاقتور ملک قرار دیتے ہوئے کہا: "تہران اور دمشق کے درمیان خطے کے حالات سے پنپنے کیلئے تعاون روز بروز ترقی کے مراحل طے کر رہا ہے"۔ بشار اسد نے عراق میں دو ماہ بعد انجام پانے والے پارلیمنٹ کے الیکشن کو خطے کیلئے انتہائی اہم اور موثر قرار دیا۔ ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی نے افغانستان، عراق، فلسطین اور یمن میں بگڑتے ہوئے حالات پر گہری پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے بیرونی قوتوں کو اس کا ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام مسائل خود خواہ قوتوں کی جانب سے خطے کے ممالک کے درمیان تفرقہ اور دشمنی ڈالنے کی غرض سے سازشوں کا نتیجہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 18462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش