0
Monday 6 Aug 2012 19:54

مقبوضہ کشمیر میں 15 اگست کے پیش نظر سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

مقبوضہ کشمیر میں 15 اگست کے پیش نظر سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ ہینڈ گرنیڈ حملوں کے پیش نظر انتظامیہ نے 15 اگست کی تقریب کے موقع پر کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے وادی کشمیر میں بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ حال ہی میں وادی میں چار الگ الگ مقامات پر ہونے والے گرنیڈ حملے انتظامیہ کے لئے تشویش کی وجہ ہیں، انہوں نے بتایا کہ حالانکہ 15 اگست یا اس سے پہلے کسی عسکری حملے کی کوئی خاص اطلاع نہیں ہے لیکن احتیاطاً کسی بھی طرح کے حملے کی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے انتظامیہ نے سیکورٹی فورسز کو تازہ ہدایات جاری کی ہیں۔
 
بھارتی سیکورٹی فورسز کیلئے یہ بات تشویش کا باعث ہے کہ انہیں اس بات کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ دراندازی میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ حال ہی میں بھارت کے ایک سینئر فوجی کمانڈر نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ عسکریت پسندوں کی دراندازی کی چند کوششیں کامیاب ہوئی ہیں، جبکہ شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ این چیف نے کہا کہ 15 جون تک قریب 40 عسکریت پسندوں نے دراندازی کی کوششیں کی اور اس میں وہ کامیاب بھی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 185333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش