0
Monday 6 Aug 2012 19:43

برطانیہ شامی باغیوں کو خفیہ تربیت فراہم کر رہا ہے، برطانوی اخبار

برطانیہ شامی باغیوں کو خفیہ تربیت فراہم کر رہا ہے، برطانوی اخبار
اسلام ٹائمز۔ برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی حکام خفیہ طریقے سے شامی باغیوں کو صدر بشار الاسد کی حکومت کیخلاف تربیت فراہم کر رہے ہیں، برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ برطانوی حکام نے شامی صدر بشار الاسد کیخلاف جاری تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے باغیوں کو سیٹلائٹ فون دینے کے علاوہ ان کو تربیت بھی فراہم کی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں برطانیہ کے فارن آفس مشن کے ذریعے شامی باغیوں کو جدید ہینڈ سیٹ فراہم کئے گئے ہیں تاکہ وہ آپس میں رابطے میں رہیں اور بشار الاسد کی حکومت کو ختم کرنے کیلئے منظم طریقے سے اپنی تحریک کو آگے بڑھا سکیں۔
 
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شامی باغیوں کو جو فون دیئے گئے ہیں وہ وزارت دفاع کے زیر استعمال رہے ہیں، یہ مکمل طور پر واٹر پروف اور ہر طرح کے موسمی حالات میں کام کرنے کی صلاحیت رکھنے کے علاوہ گرد و غبار کے اثرات سے بھی محفوظ ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ فارن آفس نے شامی اپوزیشن لیڈر کو بات چیت میں استحکام اور جنگی حکمت عملی کے حوالے سے بھی درس دیا ہے اور ان کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شامی عوام سے مخاطب ہونے کیلئے کس طرح کا لب و لہجہ استعمال کرنا ہے۔
 
رپورٹ میں فوجی ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شام میں فارن آفس کے حکام کی موجودگی اس بات کا اشارہ کرتی ہے کہ برطانوی سپیشل فورسز شام کے اندر کردار ادا کرنے کی مکمل کوشش کر رہی ہیں اور اس سلسلے میں باغیوں کو تربیت اور اسلحے کے استعمال کے بارے میں بھی آگاہ کیا جا رہا ہے، تاہم رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ برطانوی حکومت اس بات کی تردید کر رہی ہے کہ وہ شام کے اندر باضابطہ طور پر باغیوں کو کسی قسم کی معاونت فراہم کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 185356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش