0
Monday 13 Aug 2012 23:58

القدس کی آزادی کیلئے آواز بلند کرنا ہر ذی شعور انسان پر فرض ہے، علامہ امین شہیدی

القدس کی آزادی کیلئے آواز بلند کرنا ہر ذی شعور انسان پر فرض ہے، علامہ امین شہیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ آزادی القدس کے حوالے سے ملت تشیع کی مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں آج یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ شیعہ ہی اسلام اور عالم اسلام کے حقیقی ترجمان ہیں، حقیقت یہ ہے کہ آج اگر امام حسین (ع) موجود ہوتے تو ان کا اولین ہدف بھی قبلہ اول کی آزادی ہوتا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی دفتر میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنون، عہدیداروں اور شیعہ تنظیموں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید مطہری کے بقول بیت المقدس کی موجودہ صورتحال پر اللہ کے رسول (ص) بھی تڑپ رہے ہوں گے۔

علامہ امین شہیدی نے کہا کہ ہم پر لازم ہے کہ اسی تڑپ کو محسوس کرتے ہوئے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار اور قبلہ اول کی آزادی کے لیے آواز بلند کریں، انہوں نے کہا کہ آج مسلمان بیدار اور آمادہ ہیں، انہیں صرف ایک دعوت عمل سے آزادی قدس کی ریلی میں شریک کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ القدس ریلی کے شایان شان انعقاد کے لیے زیادہ سے زیادہ افراد کو شرکت کی دعوت دیں۔ 

افطار ڈنر میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اصغر عسکری، راولپنڈی اسلام آباد کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ فخر علوی کے علاوہ مرکزی اثناء عشری ٹرسٹ اسلام آباد، انجمن جانثاران اہلبیت (ع)، مرکزی ماتمی دستہ اسلام آباد، کاروان عباس، الصادق ٹرسٹ، فلسطین فائوبڈیشن پاکستان اسلام آباد، آئی ایس او راولپنڈی ڈویژن، آئی او، ماتمی دستہ، خوشبوئے سکینہ، باب الحوائج ٹرسٹ، ماتمی دستہ غلامان بتول، پاک حیدری اسکائوٹس، گلگت بلتستاں یوتھ، یوتھ آف پارا چنار اور ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی اسلام آباد کے تمام یونٹس کے نمائندگان شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 187271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش