0
Wednesday 15 Aug 2012 04:53

فلسطین میں اسرائیلی ریاست بنانے کا تصور دوہرا گناہ ہے، یسروئیل وئیس

فلسطین میں اسرائیلی ریاست بنانے کا تصور دوہرا گناہ ہے، یسروئیل وئیس
اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں اسرائیلی ریاست بنانے کا تصور دوہرا گناہ ہے، خدا سے دعا ہے کہ پورا فلسطین جلد آزاد ہو۔ ان خیالات کا اظہار امریکہ میں موجود صیہونیت مخالف یہودی تنظیم نیٹوری کارٹا ( Neturei Karta ) کی ایک شاخ کے ترجمان یہودی ربی یسروئیل وئیس ( Yisroel Dovid Weiss ) نے یوم القدس کے موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے نام اپنے پیغام میں کیا۔ یسروئیل وئیس نے کہا کہ مسلمانوں اور یہودیوں کے مابین مسئلے کی جڑ صیہونیت ہے، صیہونیت کی وجہ سے نکبہ ( آفت ) فلسطین میں رونما ہورہی ہے، باالفاظ دیگر جو تحریک اور نظریہ صیہونیت کہلاتا ہے وہ خود کو زبردستی یہودیت کے نمائندے کے طور پر پیش کرتا ہے، جبکہ یہودی مذہب ہزاروں سال قدیم ہے، لہٰذا صیہونیت کا خود کو یہودیت کا نمائندہ کہنا سراسر جھوٹ ہے، یہ مغالطہ ہے اور ہرگز سچ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی ریاست بنانے کا تصور دوہرا گناہ ہے کیونکہ یہ ریاست ایسی سرزمین پر جہاں پہلے سے لوگ آباد ہیں قائم کی گئی ہے، پھر یہ کہ وہاں آباد لوگوں کو زیر نگیں بنانا، انہیں ختم کرنا اور ان کو زبردستی جلا وطن کردینا، یہ سب گناہ عظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خدا سے دعا کرتے ہیں کہ پورے کا پورا فلسطین آزاد ہو اور اسے مکمل خودمختاری حاصل ہو، میں دنیا بھر میں توحید پرست انسانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ دنیا بھر میں امن اور ہم آہنگی کے لئے کام کریں۔
خبر کا کوڈ : 187635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش