0
Friday 24 Aug 2012 17:45

پاکستان اور بھارت کشمیری عوام کو اپنے باہمی تنازعات کی بھینٹ نہ چڑھائیں، ڈاکٹر نذیر گیلانی

پاکستان اور بھارت کشمیری عوام کو اپنے باہمی تنازعات کی بھینٹ نہ چڑھائیں، ڈاکٹر نذیر گیلانی
اسلام ٹائمز۔ برطانوی نژاد انسانی حقوق کے کشمیری کارکن ڈاکٹر نذیر گیلانی نے مسئلہ کشمیر کے حل کو حق خودارادیت کے ساتھ جوڑتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مختلف تنازعات ہیں تاہم کشمیری عوام کو دونوں ممالک کے ساتھ کوئی تنازعہ نہیں ہے بلکہ انہیں جو حق خودارادیت کی آزادی دی گئی تھی اس سے انہیں محرم رکھا جارہا ہے جس کا وہ مطالبہ کر رہے ہیں، جے کے سی ایچ آر کے سیکرٹری جنرل نے غیر مبہم الفاظ میں کہا کہ کئی نسلوں کی قربانی کے باوجود کشمیری مزاحمتی لیڈر شپ سیاسی، سفارتی اور عسکری محاذ پر ناکام ہوئی ہے، ڈاکٹر نذیر گیلانی نے مزاحمتی قیادت کو ’’گمشدہ در بیابان‘‘ سے تعبیر کیا ہے۔ 

برطانیہ میں موجود حقوق انسانی کی تنظیم ”جموں کشمیر کونسل فار ہیومن رائٹس“ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نذیر گیلانی نے سرینگر کے ایک ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذاکراتی عمل سے ہی ہر ایک مسئلہ کا حل برآمد ہو سکتا ہے، انہوں نے بھارت اور پاکستان پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے تمام تنازعات کو بھی مذاکراتی عمل سے حل کرنے کا عمل شروع کریں تاہم انہوں نے دونوں ملکوں کو واضح الفاظ میں کہا کہ وہ کشمیری عوام کو اپنے باہمی تنازعات کی بھینٹ نہ چڑھائیں۔
خبر کا کوڈ : 189537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش