0
Saturday 25 Aug 2012 04:26

آئی ایس او بلتستان کا سالانہ کنونشن 25، 26 اگست کو جامع مسجد اسکردو میں منعقد ہوگا

آئی ایس او بلتستان کا سالانہ کنونشن 25، 26 اگست کو جامع مسجد اسکردو میں منعقد ہوگا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان ڈویژن کا 35 واں سالانہ ڈویژنل کنونشن 25، 26 اگست کو جامع مسجد اسکردو میں منعقد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن اپنا 35 واں سالانہ ڈویژنل کنونش بعنوان ’’استحکام تنظیم و احیائے ثقافت اسلامی‘‘ منعقد کر رہی ہے۔ اس سال گلگت بلتستان اور بالخصوص اسکردو کے حالیہ حالات خراب ہونے کی وجہ سے آئی ایس او کا ڈویژنل کنونشن اہمیت اختیار کر  گیا ہے۔ اس سلسلے میں آئی ایس او بلتستاں ڈویژن اور چیئرمین کنونشن امتیاز علی کا کہنا تھا کہ حالیہ کنونشن تنظیم کی فعالیت کا آئینہ دار ہونے کے علاوہ اتحاد و وحدت کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 189763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش