0
Tuesday 28 Aug 2012 16:47

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی انجمن امامیہ استور کے صدر سید عاشق حسین شاہ سے ملاقات

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی انجمن امامیہ استور کے صدر سید عاشق حسین شاہ سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سجاد سلیم ہوتیانہ نے انجمن امامیہ استور کے صدر سید عاشق حسین شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور سانحہ بابوسر کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر سانحہ بابوسر کے شہداء کے لواحقین بھی موجود تھے۔ چیف سیکریٹری نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائیگا اور استور میں اتحاد بین المسلمین کی جو فضاء قائم ہے اسے برقرار رکھا جائیگا۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے کہا کہ وہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں، اس سانحے کے بعد استور کے عوام نے امن کو برقرار رکھنے کیلئے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ استور کے ادھورے ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں اور ریسٹ ہاؤس سے راما جھیل تک سڑک کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 190757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش