0
Saturday 18 Aug 2012 08:10

پاکستان میں مخصوص فرقے کا قتل قابل مذمت ہے، بان کی مون کا سانحہ لولو سر پر اظہار افسوس

پاکستان میں مخصوص فرقے کا قتل قابل مذمت ہے، بان کی مون کا سانحہ لولو سر پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ پاکستان میں مخصوص فرقے کا قتل قابل مذمت ہے۔ راولپنڈی سے استور جانے والی بسوں پر فائرنگ کے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بان کی مون کا کہنا تھا کہ مذہبی بنیادوں پر انسانوں کا قتل خطرناک رجحان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی عقیدے کی بنیاد پر کسی انسان کو قتل کرنا ناقابل معافی جرم ہے۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
دیگر ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے سيکرٹری جنرل بان کی مون نے سانحہ لولو سر پر اظہار افسوس کيا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بيان ميں بان کی مون نے کہا ہے کہ پاکستان ميں مذہبی بنيادوں پر لوگوں کا قتل افسوس ناک ہے، انھوں نے سانحہ لولو سر ميں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقين سے اظہار ہمدردي کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے غم ميں برابر کے شريک ہيں۔
خبر کا کوڈ : 188412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش