0
Thursday 30 Aug 2012 01:11

بھارت نے کشمیر میں اپنے منصوبوں پر عملدرآمد کرنے کیلئے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا، میر واعظ

بھارت نے کشمیر میں اپنے منصوبوں پر عملدرآمد کرنے کیلئے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا، میر واعظ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ ڈاکٹر محمد عمر فاروق نے گمشدہ افراد کے عالمی دن کے موقعے پر عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ کشمیریوں کی رواں جدوجہد آزادی کے دوران جس بے رحمی کیساتھ کشمیریوں کے مال و جان کو ظلم و جبر کے ہتھیاروں سے پامال کیا گیا اور اس مبنی برحق جدوجہد کو بے پناہ فوجی طاقت اور کالے قوانین کے سہارے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس کا سنجیدہ نوٹس لے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رواں تحریک کے دوران دس ہزار سے زائد کشمیریوں کو لاپتہ کیا گیا اور سینکڑوں گمشدہ قبروں کی دریافت اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی قابض فورسز نے کشمیر میں اپنے منصوبوں پر عملدر آمد کرنے کے لئے کتنے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ آج جب پوری دنیا میں گمشدہ افراد کا عالمی دن منایا جا رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں لاپتہ افراد کے رشتہ دار اپنے عزیزوں کی واپسی کی آس لگائے بیٹھے ہیں اور عالمی برادری سے انصاف کے منتظر ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے سینکڑوں افراد بھارت کی مختلف جیلوں میں جرم بے گناہی کی پاداش میں سنگین عذاب کا سامنا کر رہے ہیں اور عدالتوں سے انصاف ملنے کے بجائے آئے روز فرضی کیسوں کے ذریعے ان کی مدت قید میں اضافہ کیا جا رہا ہے، میرواعظ نے کہا کہ ہمارے حق آزادی کو چھیننے کے ساتھ ساتھ جس بے دردی کے ساتھ حقوق انسانی کی پامالیاں کی جارہی ہیں اس کی مثال دنیا کے کسی بھی حصے میں نہیں ملتی۔
خبر کا کوڈ : 191074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش