0
Saturday 1 Sep 2012 05:06

حساس اداروں کے دفاتر اور جیلوں پر حملے کا منصوبہ بے نقاب، ملزمان کی تلاش جاری

حساس اداروں کے دفاتر اور جیلوں پر حملے کا منصوبہ بے نقاب، ملزمان کی تلاش جاری
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں زیر حراست دہشت گردوں نے حساس اداروں کے دفاتر اور جیلوں پر حملوں کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔ ایک رپورٹ میں اس خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ جیل سے رہائی پانے والے دہشت گرد حساس اداروں کے دفاتر، جیل اور اعلیٰ پولیس افسران کو نشانہ بنا سکے ہیں۔ ممکنہ حملوں کا انکشاف نو زیر حراست دہشت گردوں نے تفتیش کے دوران کیا۔ ان کے بیان کے بعد پولیس نے ماضی میں رہا ہونے والے مبینہ دہشت گردوں فرخ، طاہر، قیصر، بلال، منظور، طلعت، طاہر اکرم، رزاق اور عطاءالرحمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ ان میں سے پانچ کا تعلق کراچی، تین کا حیدرآباد اور ایک کا تعلق وزیرستان سے ہے۔ سی آئی ڈی پولیس نے دہشت گردی کے ممکنہ حملوں کی رپورٹ آئی جی سندھ کو بھیج دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 191660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش