0
Wednesday 5 Sep 2012 16:43

گلگت میں موٹر سائیکل پر پابندی کی وجہ سے لوگ بری طرح متاثر

گلگت میں موٹر سائیکل پر پابندی کی وجہ سے لوگ بری طرح متاثر
اسلام ٹائمز۔ موٹر سائیکل پر پابندی کی وجہ سے گلگت میں لوگوں کے امور بری طرح متاثر ہوچکے ہیں لوگوں کو دفتری امور اور طلباء کو تعلیمی اداروں میں آنے جانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ موٹر سائیکل پر پابندی ختم کریں تاکہ عوام کو در پیش مشکلات کم سے کم ہوسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ٹیکسی ڈرائیوروں نے کرائے آسمان پر پہنچا دیئے ہیں اس لئے فوری طور پر موٹر سائیکل پر پابندی ختم کردی جائے۔ دوسری جانب مقامی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ آئندہ چند روز میں کیبنٹ کا اجلاس ہوگا جس میں موٹر سائیکل پر پابندی ختم کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 193020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش