0
Friday 7 Sep 2012 12:34

بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا سیکریٹری خاجہ رنجن میتھائی اور دیگر اعلٰی حکام سمیت سو افراد پر مشتمل وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان پہنچے پر بھارتی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ تمام مسائل کا حل بات چیت میں پنہاں ہے۔ ہم پاکستان سے تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے چاہتے ہیں۔

دفتر خارجہ میں آج پاک بھارت خارجہ سیکرٹریز ملاقات ہو گی جس میں کل ہونے والے وزرائے خارجہ مذاکرات کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔ بھارتی ہائی کمشنر کی جانب سے آج ایس ایم کرشنا کو عشائیہ دیا جائے گا جس میں صحافیوں کے علاوہ اہم سیاسی و سفارتی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ بھارتی وزیر خارجہ کی آج ہی چوہدری شجاعت حسین، اسفند یار ولی اور ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

پاک بھارت وزرائے خارجہ کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہفتے کو ہوں گے جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر پات چیت ہوگی اسی دوران دونوں ممالک کے درمیان ویزہ شرائط میں نرمی کے معاہدے پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔ کل بھارتی وزیرخارجہ کے اعزاز میں وزیراعظم پرویز اشرف کی طرف ظہرانہ جبکہ صدر آصف زرداری کی طرف سے عشائیہ بھی دیا جائیگا۔ اتوار کو ایس ایم کرشنا لاہور جائیں گے جہاں وہ میاں برادران سے ملاقاتیں کریں گے اور پھر وہیں سے وطن واپس لوٹ جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 193400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش