0
Friday 7 Sep 2012 20:48

جماعت اہلسنّت کے زیراہتمام ملک بھر میں یومِ ختم نبوت منایا گیا

جماعت اہلسنّت کے زیراہتمام ملک بھر میں یومِ ختم نبوت منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں یومِ ختم نبوت منایا گیا اور جمعہ کے اجتماعات میں ختم نبوت کے موضوع پر تقریریں کی گئیں اور قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے الگ کرنے اور ان کی پراسرار سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھنے کی قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔ یومِ ختم نبوت کے موقع پر جماعت اہلسنّت پنجاب کے امیر مفتی محمد اقبال چشتی نے جامعہ مسجد غوثیہ بند روڈ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت تسلیم کئے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں ہو سکتا، عقیدۂ ختم نبوت پر اُمِّتِ مسلمہ متحد ہے۔

جماعت اہلسنّت کے مرکزی ناظم اعلیٰ سید ریاض حسین شاہ نے ادارہ تعلیماتِ اسلامیہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم قادیانیوں کو اسلام قبول کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دینا تاریخی فیصلہ ہے۔ جماعت اہلسنّت کے مرکزی امیر صاحبزادہ سید مظہرسعید کاظمی نے شاہی عیدگاہ ملتان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منکرین ختم نبوت کا تعقب جاری رکھیں گے کیونکہ ختم نبوت کے باغیوں کے خلاف جدوجہد ایمان کا حصہ ہے۔

صاحبزادہ مظہر سعید کاظمی نے مزید کہا کہ قادیانی پاکستان اور اسلام دشمنوں کے ایجنٹ بن کر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ یومِ ختم نبوت کے موقع پر کراچی میں مولانا محمد اکرم سعیدی، کوئٹہ میں صاحبزادہ خالد سلطان، سکھر میں مفتی محمد عارف سعیدی، ہری پور میں مولانا غلام سرور ہزاروی، پشاور میں علامہ فضل جمیل رضوی، فیصل آباد میں علامہ باغ علی رضوی، میاں چنوں میں علامہ رفیق احمد شاہ جمالی، سیالکوٹ میں علامہ خالد محمود نقشبندی اور گوجرانوالہ میں مولانا محمد حنیف چشتی نے ختم نبوت کانفرنسوں سے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 193484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش